قلعہ دیدار سنگھ:سکول کے گرد کوڑا دان نصب ،طلبا کا احتجاج

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کے طلبا کوڑا کرکٹ اور گندگی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ، سارے شہر کا چکر لگا کر پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ، چیئر مین بلدیہ کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ کی جانب سے سرکاری سکولوں کے باہر عرصہ دراز سے کوڑا دان بنائے گئے ہیں ، جہاں پر سینٹری ورکرز روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں سے کوڑا اکٹھا کر کے پھینک دیتے ہیں، جس سے بدبو پھیل رہی ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صبح ناشتہ کر کے گھر سے نکلتے ہیں ،سکول پہنچتے ہی بدبو کی وجہ سے کئی طلبا الٹیاں کرنا شروع کر دیتے ہیں ،جن کی طبیعت بھی خراب ہو جاتی ہے اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ طلبا نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی سے اپیل کی ہے کہ ہمیں صفائی پسند ہے ،گندگی سے نجات دلائی جائے اور سکول کے گرد کوڑا پھینکنے پر فوری طور پر مکمل پابندی لگائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں