میونسپل کمیٹی کے عملہ کی چشم پوشی اور گلبرگ روڈ کے تاجروں کی ہٹ دھرمی سے تجاوزات کی بھرمار ہو گئی ، مسلسل ٹریفک جام رہنے لگا، رش کے اوقات میں لوڈنگ ان لوڈنگ کے باعث لوگوں کا گزرنا محال ہو گیا۔ لوہے کی چادر لگنے سے کمسن طالب علم عثمان سکنہ چنوں بھوجہ شدید زخمی ہوگیا ،گلبرگ روڈ پر موجود لوہے و سریے کا کاروبار کرنے والوں نے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں اور انکی جانب سے گارڈر و سریے سڑک پر رکھ کر دھڑلے سے تجاوزات کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ جی ٹی روڈ پر کارروائی کے نام پر صرف فوٹو و نیوز سیشن کر رہا ہے ، چیف افسر بھی تاحال دفتر تک محدود ہیں انہیں عملے کی باتوں پر یقین کرنے کے بجائے اپنی آنکھوں سے تجاوزات کا معائنہ کر کے کارروائی کرنی چاہیے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments