کنگرہ برادری کے 115 سالہ نمبردار کاتین روزہ رسم چہلم کا دوسرا روز،ملک بھر سے سینکڑوں مہمانوں کی دستار بندی انواع اقسام کے کھانوں سے تواضع،باورچی سمیت6 افراد کو قرعہ اندازی سے موٹرسائیکل کے تحفے ،پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی بھی دستار بندی گئی۔ کنگرہ برادری کے نمبردار دلاور حسین کے رسم چالیسواں کی تین روزہ تقریبات میں اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جن کیلئے 3 بڑی مارکیاں لگائی گئی ہیں ، دو مردحضرات جبکہ ایک خواتین کیلئے مختص تھی، رسم کے پہلے دن مہمانوں کی تواضع کیلئے دیسی مرغ کی سینکڑوں دیگیں جبکہ دوسرے روز مرغابی،مٹن ،رس گلے ،خالص کھویا،خالص دودھ اور آئسکریم اور کولڈ ڈرنک کے ٹرک تواضع کیلئے موجود تھے ،تقریب میں بذریعہ قرعہ اندازی مہمانوں میں روزانہ 2موٹرسائیکل تقسیم کئے گئے جبکہ پکوان تیار کرنے والے باروچی کو بھی موٹرسائیکل کا تحفہ دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شبیر اکرم چیمہ بھی تقریب میں پہنچ گئے کنگرہ برادری کے عمائدین نے انکا استقبال کیا اور انہیں پگ پہنا ئی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments