ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو میڈم کنول بتول نے کہا ہے کہ شہریوں کو علاج معالجہ کی سہو لتیں فراہم کر نے کیلئے سر کا ری ہسپتالوں کے سا تھ سا تھ پر ائیویٹ ہسپتال بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔چیمہ ہارٹ کمپلیکس میں نومولود بچوں کی نرسری اور بچہ وارڈ کے افتتا ح کے مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب عوام کو علاج کی سہولتیں فراہم کر نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاہم پر ائیویٹ سیکٹر بھی عوام کو جد ید اور بہترین سہو لتیں فراہم کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جد ید مشینری کے ساتھ چیمہ ہا رٹ کمپلیکس میں بچوں کیلئے نرسری اور بچہ وارڈ کا قیام خوش آئند ہے اس سے گوجرانوالہ کے شہریوں کو جد ید علاج کی سہو لتیں میسر آئیں گی۔ اس مو قع ڈاکٹر محمد اعظم چیمہ ،ڈاکٹر افشین انیب و دیگر بھی مو جو د تھے ۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کنول بتول نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کر کے مریضوں کو دی جا نیوالی علاج معالجہ کی سہو لتوں کا بھی جا ئزہ لیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments