ضلع گوجرانوالہ میں نظریاتی کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپ کر پی ٹی آئی کا منشور لوگوں تک پہنچائیں گے ، موقع پرستوں اور فصلی بٹیروں کے بس میں نہیں کہ وہ محض اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لئے نظریاتی کارکنوں کا استحصال کر سکیں، قوم عمران خان کی قیادت میں ترقی اور استحکام کیلئے پرعزم ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما جہاں زیب خاں منج کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دوسری طرف تحریک انصاف لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری کاشف امین نے کہا کہ حکومت نے مزدور طبقہ کو ریلیف دینے کیلئے لیبر پالیسی تیار کرلی ہے جس سے مزدوروں کا مستقبل روشن اور محفوظ ہوگا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں مزدور طبقہ کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments