گوجرانوالہ: ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، معیشت کا پہیہ رک گیا: ڈاکٹر نثار

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر نثاراحمدچیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی ،بد انتظامی اور بے برکتی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے ،محکموں میں فائل ورک ،ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ،معیشت کا پہیہ رکا ہوا ہے ، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہسپتالوں میں معیاری اوراعلیٰ کوالٹی کی ادویات وافر مقدار میں دستیاب تھیں اب ہسپتالوں میں لوگ ادویات نہ ملنے پریشان ہیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال وزیرآبادمیں انجمن بہبودی مریضاں کے زیرانتظام چلنے والے ڈائلسزیونٹ کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ماحول کی آلودگی ،صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے لوگوں کے جگرمتاثر ہورہے ہیں ،گردے فیل ہونے کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے گردے ،علاج غریب کی پہنچ سے باہر ہونے پر کئی جانیں ضائع ہورہی تھیں ،مخیر حضرات کی جانب سے ڈائلسز کی سہو لت نعمت سے کم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی ناپیدی کے ایشو پر اسمبلی میں آواز بلند کرونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں