مطالبات کی عدم منظوری پر سب انجینئرز کی قلم چھوڑ ہڑتال, کارپوریشن میں دھرنا : صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا : شرکاء

مطالبات کی عدم منظوری پر سب انجینئرز کی قلم چھوڑ ہڑتال ،دفتر کارپوریشن میں دھرنا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ترقیاتی محکمہ جات بلڈنگز ،ہائی وے روڈز،واسا ،جی ڈی اے ، میونسپل کارپوریشن ، اریگیشن ،پبلک ہیلتھ اور لوکل گرنمنٹ کے تمام سب انجینئرز نے مطالبات کی عدم منظوری پر قلم چھوڑ ہڑتال کردی ہے اور دفتر کارپوریشن شیخوپورہ بس سٹاپ پر دھرنا دے دیا ہے جو تین دِن جاری رہے گا ۔اِس موقع پر سب انجینئرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں مبشر علی بٹر صدر،آصف مغل سینئر نائب صدر اور اقبال سیکھو نائب صدر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والے اِن سب انجینئرز کو شروع سے ہی نظر انداز کیا گیا ہے اور بیوروکریسی نے ہمیشہ اِنکی محکمانہ ترقی میں روڑے اٹکائے ہیں جو کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں۔ سب انجینئرز کو شروع سے ہی دیوار کے ساتھ لگا کر رکھا گیا ہے اور اُن کے حقیقی مطالبات ہمیشہ سے پس ِ پُشت ڈالے گئے ہیں لیکن اب اُن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور وہ اپنے جائز مطالبات گریڈ 16، سروس سٹرکچر کی بحالی،کنٹریکٹ سب انجینئرز کی مستقلی اور ٹیکنیکل الاؤنس کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں