پنجاب گروپ آف کالجز کے پروفیسرزکے مابین دسویں سالانہ کھیلوں کا انعقاد ہوا اورگوجرانوالہ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے پروفیسرز کے مابین دس مختلف کھیلوں کرکٹ،بیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس،آرم ریسلنگ،چیس،ٹیبل ٹینس ،سو میٹر دو سو میٹر ریس اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے جس میں پنجاب کالج کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز نے حصہ لیا۔ ٹیبل ٹینس کا فائنل پروفیسرریحان ،بیڈ منٹن ڈبل کا فائنل جناح ہاؤس،آرم ریسلنگ کا بابر مصطفی ،چیس کا علاؤالدین،کرکٹ کا جناح ہاؤس ،فٹ بال جناح ہاؤس ، رسہ کشی جناح ہاؤس ،سو میٹر ریس رانا راشد اور بیڈ منٹن اقبال ہاؤس نے جیتی۔پرفیسرز کے مابین ہونیوالی دسویں سالانہ کھیلوں کے مقابلے کی جنرل ٹرافی 33پوائنٹس کے ساتھ جناح ہاؤس نے اپنے نام کی۔ سپورٹس گالا کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجزپروفیسرمحمد شہزاد رفیق تھے جنہوں نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب گروپ آف کالجز محمد ریاض بھی موجود تھے ۔محمد شہزاد رفیق کا کہنا تھا کہ کھیل انسان کو جسمانی اورذ ہنی طور پر صحتمند رکھتے ہیں ۔طالبعلموں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی کھیلوں کے موا قع فراہم کر نا پنجاب کالجز کی زریں روایت ہے جبکہ پروفیسرز کا کہنا تھا کہ پنجاب گروپ آف کالجز میں کھیلوں کے انعقاد سے وہ بہت خوش ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments