ڈی سی کا سنٹرل جیل کا اچانک دورہ, خواتین اور نو عمر ملزموں کی بارکوں میں گئیں، مکمل تفصیلات جان لیں‌

ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نے سنٹرل جیل کا اچانک دورہ کیا اور خواتین اور نو عمر اسیروں کی تعلیم و تربیت کے علاوہ ہسپتال کے انتظامات چیک کئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے گزشتہ روز سنٹرل جیل کا اچانک دورہ کیا ، وہ خواتین اور نو عمر ملزموں کی بارکوں میں گئیں اور جیل کچن میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور اسیروں کی تعلیم و تربیت کے لئے جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔ انکا کہنا تھا کہ جیل میں نو عمر اسیروں کی تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنا قابل ستائش ہے ۔ خواتین بارک میں انہوں نے گھریلو ٹیلرنگ کی تربیت حاصل کرنیوالی اسیران کے تیار کردہ ملبوسات دیکھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ٹیوٹاٹریننگ سنٹر میں موٹر سائیکل مکینک ،موٹر وائنڈنگ اور کمپیوٹر ایپلی کیشنز کی تربیت حاصل کرنے والے اسیروں کی کلاسز کا معائنہ کیا ۔ دوسری طر ف انسداد ڈینگی و پولیو کے حوالے سے منعقدہ انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے تمام متعلقہ ادارے محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ 100 فی صد نتائج حاصل کئے جاسکیں ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسروں پر زورد یا کہ انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر کو ئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے کیونکہ باہمی تعاون سے ہی پاکستان کو پو لیو فری بنا یاجاسکتاہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ انسدا د پولیومہم کے متعلق انتظامات کے حوالے سے اجلاس کریں اور مہم کے ایام میں روزانہ کی بنیاد پر شام کو میٹنگ کے دوران مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیں ، انہو ں نے ایس پی صدر سے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں