ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی کی زیر نگرانی مقابلہ مضمون نویسی بعنوان ــــــــ “پنجاب پولیس میری پولیس ہے “کی تقسیم انعامات کی تقریب قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق تھے ۔ تقریب میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سیالکوٹ کے محمد زوہیب کو 1لاکھ،دوسری پوزیشن والے گوجرانوالہ کے احمد حنیف کو 50ہزار اور تیسر ی پوزیشن پر آنے والے منڈی بہاؤالدین کے عزیر علی اور نارووال کی ماہ نور عارف کو 15/15ہزار روپے انعام اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی اور بہتری کے لئے تعلیم اہم اور بنیادی عنصر ہے ۔ حکومت تعلیم کے معیار میں بہتری لانے اور کرپشن فری ماحول پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ اچھا انسان وہی ہے جو کھلے دل سے اختلاف رائے کو برداشت کرے ۔ اس موقع پر آرپی اوطارق عباس قریشی نے کہا کہ مضمون نویسی کے مقابلہ کے انعقاد کا مقصد پولیس اور عوام میں حائل خلیج کو دور کرنا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments