دیہی روڈز پروگرام : ڈویژن بھر میں 25 نئی سڑکیں, 25 پرانی ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ، تفصیلات ضرور جان لیں

گوجرانوالہ ڈویژن میں نئی حکومت کے نیا پاکستان منزلیں آسا ن کے تحت دیہی روڈز پروگرام کے ذریعے 25 نئی سڑکیں اور25 پرانی ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس پر مجموعی طور پر 3 ارب90 کروڑ98 لاکھ27ہزار روپے خرچ آئیں گے ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ” نیا پاکستان منزلیں آسان ” دیہی روڈز پروگرام کے تحت ڈویژن بھر میں دیہی سڑکوں کی25 نئی اور بحالی کی25 پرانی ترقیاتی سکیموں پر مجمو عی طور پر3909.827 ملین روپے تخمینہ لاگت آئیگی۔ ان ترقیاتی سکیموں پر حکو متی پالیسی اور گائید لائنز کے مطابق جلد کام کا آغاز کرد یا جائے گا ۔ دیہی سڑکوں کی چوڑائی 10 سے 12 فٹ کی جائے گی تاکہ کسانوں کو کھیت تا منڈی تک فصلوں کی ترسیل کے علاوہ دیہی عوام کو آمد و رفت میں آ سانی میسر آسکے ۔ یہ ہدایات انہوں نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری کیں ۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو مزیدکہاکہ تمام تر قیاتی سکیموں میں اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ترقیاتی سکیمیں حکومتی پالیسی اور فزیبلٹی رپورٹ کے مطابق ہو ں ۔ ترقیاتی سکیموں میں گوجرانوالہ کی4،گجرات 5، منڈی بہاؤالدین ، 4،حا فظ آباد ، 4، سیالکوٹ 5اور نارووال کی 3 سکیمیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں