ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرو ں نے مریض بیٹی کے ساتھ آ ئی ماں کو بدتمیزی کرکے نکال دیا ،متاثرہ خاتون نے ایم ایس کو شکایت درج کروادی ۔مختاراں بی بی بریسٹ کینسر میں مبتلا بیٹی کے آپریشن کیلئے مہینوں سے ڈاکٹر عبدالرحمن علوی ’ڈاکٹر مبشر اور دیگر کو چیک کر ا رہی ہے جبکہ مختاراں بی بی کا شوہر چند ماہ قبل اسی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔ بیوہ اپنی بیٹی کیساتھ ہسپتال کے چکر لگا رہی ہے ،گزشتہ روز علاج کے حصول کی خاطر او پی ڈی میں کمرہ نمبر 102 میں بیٹھے ڈاکٹر مبشر اور ان کی لیڈی ڈاکٹر سٹوڈنٹس کی جانب سے ناروا سلوک کے بعد مختاراں بی بی امداد کیلئے ایم ایس آفس پہنچ گئی جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اپنے اہلکار کو کمرہ نمبر 102 میں موجود ڈاکٹرز کے پاس بیٹی کے آپریشن کیلئے دوبارہ بھیجا، خاتون کو بیٹی کے ہمراہ دیکھ کر کمرے میں موجود لیڈی ڈاکٹر اور انچارج ڈاکٹر مبشر علاج کرنے بجائے بیوہ خاتون اور اس کی بیٹی کی تذلیل شروع کردی، لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ایم ایس کو شکایت لگا کر تم کونسا علاج کروا لو گے ۔ جس پر خاتون روتے ہوئے کمرہ سے باہر آ گئی، خاتون نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments