گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کیلئے عام لوگ پارٹی نے وزیراعلیٰ کاقافلہ روکنے کااعلان کردیا، تفصیلات جان لیں

عام لوگ پارٹی نے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے قیام کیلئے وزیر اعلیٰ کی گوجرانوالہ آمد پر احتجاج اور قافلہ روکنے کا اعلان کردیا ، چیئرمین عام لوگ پارٹی نسیم صادق کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کا قیام ہمارا حق ہے ۔ یونیورسٹی کے قیام سے ہی گوجرانوالہ ترقی کریگا ۔ انہوں نے شہریوں اور طلبا سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ۔نسیم صادق نے ضلعی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ احتجاج رکوانے کیلئے ان پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں