سکول دیوارسانحہ میں شہیدہونے والے بچوں کے لواحقین حکومتی امداداورسکول مالک کے امتیازی سلوک سے متاثرہوکردربدرکی ٹھوکریں کھانے لگے ، کمشنرکوسانحہ میں شہیدہونے والے بچوں کے ورثا محمدسعید،محمداشرف،عرفان رفیق،ابرارحسین،نے درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سانحہ میں زخمی ہونے والے بچوں کونجی سکول کی انتظامیہ نے دباؤڈالتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیوہسپتال سے تمام بچوں کوڈسچارج کرایاجائے ، زخمی بچوں کا نجی ہسپتالوں سے علاج کرایاجائیگا۔ڈی ایچ کیوہسپتال انتظامیہ نے سکول انتظامیہ سے سازبازکرتے ہوئے 24مارچ کوزبردستی ڈسچارج کردیا اورتمام شدیدزخمی حالت میں بچوں کونجی ہسپتال میں داخل کرانے کے بعدسکول مالکان غائب ہوگئے نجی ہسپتال میں داخل تمام بچے بے یارومددگار سرکاری حکام اورسکول انتظامیہ کی جانب نظریں لگائے بیٹھے ہیں جبکہ نجی ہسپتال انتظامیہ نے زخمی بچوں کے لواحقین کوکہا کہ اگرعلاج معالجے کی رقم ادانہ کی گئی توتمام بچوں کوہسپتال سے فارغ کردیاجائیگا۔کمشنرنے درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال انتظامیہ اورسانحہ کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کوطلبی کے نوٹس جاری کردئیے ۔ اس ضمن میں سول ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لواحقین نے مرضی سے بچوں کوڈسچارج کرایا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments