واپڈا ٹاؤن: بینک کی اے ٹی ایم کا تالا توڑ کر 13 لاکھ روپے چوری، تفصیلات جان لیں

واپڈا ٹائون کے علاقے میں واقع نجی بینک کی اے ٹی ایم میں چوری کی واردات ،دو نامعلوم چور اے ٹی ایم مشین کا تالہ توڑ کر 13 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ واپڈا ٹاون میں نجی بینک کی اے ٹی ایم میں چوری کی واردات میں دو نامعلوم چور مشین کے تالے توڑ کر 13 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جی نیوز کو موصول ہوئی جس میں واردات کے وقت ایک ملزم نے ہیلمٹ اور دوسرے نے ٹی کیپ پہن رکھی ہے اور ملزموں نے واردات کے وقت اے ٹی مشین میں نصب کیمرے پر سپرے کر دیا ، پولیس کے مطابق ملزموں نے واردات صرف 5 منٹ کے درمیان کی اور واردات کرنے کے بعد فرار ہو گئے ۔ بینک منیجر محمد صادق کے مطابق بینک گارڈ کی کمی ہے اور چوری کے وقت بینک میں کوئی گارڈ موجود نہیں تھا جبکہ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں