گوجرانوالہ کو خو بصورت بنا نے کا کام جاری، لیدر کالج کے باہرکچرا پوائنٹ ختم، مزید جان لیں

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی ہدایات کی روشنی میں شہر میں بیوٹیفکیشن کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے ،لیدر کالج کے سامنے کچرا پوائنٹ ختم کر دیا گیا ،منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن نے صفائی آپریشن کی نگرانی کی اور بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی طرف سے صاف کیے گئے گرین بیلٹ کے حصہ میں گھاس اور موسمی و پھولدار پودے لگا د ئیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر بیوٹیفکیشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے خود موقع پر پہنچیں ،اس موقع پر انہوں نے پی ایچ اے کے افسر وں و عملہ کو غلام حسین پارک اور لیدر کالج پوائنٹ میں لگائے گئے پودوں اور گھاس کی مکمل نگہداشت اور حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔دونوں مقامات پر ہزاروں پھولداراورموسمی پودے لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ غلام حسین پارک سے ملحقہ واگزار کرائی گئی جگہ پر پودوں کے ساتھ ساتھ خوبصورت لینڈ سکیپنگ کی گئی ہے تا کہ مرکزی شاہراہ سے گزرنے والے مسافر دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں