ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ طارق سلیم چوہان نے سابق یونین کونسل ناظم عرفان چیمہ کے قتل کے مقدمہ میں مجرم سلیم نواز کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے شرعی وارثوں کو ادا کرنے کا حکم دیدیا ۔ عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے 3 ملزموں اقبال چیمہ ، اعظم اور احسان کو بری کر دیا ۔ فیصلہ کے وقت پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی تھی ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد شہزاد چودھری کا کہنا تھا کہ فریقین میں دیرینہ دشمنی تھی ۔ تھانہ صدر گوجرانوالہ میں 2017 میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق سلیم نواز وغیرہ نے فائرنگ کر کے یونین کونسل کے سابق ناظم عرفان چیمہ کو جنڈیالہ باغوالہ کے علاقہ میں قتل کر دیا تھا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments