پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں چوتھے کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، مہمان خصوصی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر نیاز احمد اختر تھے جنہوں نے گوجرانوالہ کیمپس سے فارغ التحصیل ہونے والے بی ایس، بی کام، بی بی اے ، ایم کام، ایم بی اے اور قانون کے 753 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ علم کو تخلیق کرنا اور آگے پہنچانا ،میرٹ اور قانون پر عملدرآمد کرنا ہماری ذمہ داری اور زندگی کا حصہ ہونا چاہیے ،پنجاب یونیورسٹی میں اتنی انو یسٹمنٹ نہیں ہے جتنی پی آئی اے ، ریلوے اور ٹیلی کمیونیکیشن میں ہوئی ہے پنجاب یونیورسٹی کا شمار پرانی یونیورسٹی میں ہوتا ہے یونیورسٹی میں چار ہزار طالبعلموں کی تعداد ہونا اساتذہ کی محنت اور یونیورسٹی پر طالب علموں کے اعتماد کا نتیجہ ہے ،کیمپس میں طلبہ و طالبات کی تعداد دیکھ کر لگتا ہے کہ گوجرانوالہ کے کیمپس کو یونیورسٹی ہی نا ڈیکلیئر کر دیا جائے ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس سید سلمان رضوی نے بھی خطاب کیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments