پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ طور پر ملی بھگت سے سیالکوٹ روڈنزد نہر اپر چناب بائیو ڈیزل کمپنی کے ایگریمنٹ کی آڑ میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں انتڑیوں اور چربی سے مضر صحت کوکنگ آئل تیار کرنے والی فیکٹریاں مضر صحت کوکنگ آئل تیار کر رہی ہیں۔فیکٹری مالکان نے بائیو ڈیزل کمپنی کے درمیان ایک فرضی ایگریمنٹ بنا رکھا ہے ، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مضر صحت کوکنگ آئل تیار کرکے چندلٹر کوکنگ آئل بائیو ڈیزل کمپنی کو مہیاکیا جاتاہے جبکہ زیادہ ترمضر صحت آئل شہر کے مختلف ہوٹلوں بیکریوں کو فروخت کردیا جاتاہے جسے استعمال کرنے کے باعث دن بدن شہری موذی بیماریوں میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ ٰپنجاب سمیت دیگر اعلی حکام سے مضر صحت کوکنگ آئل تیار کرنے والوں کے خلاف سزا کے لئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments