کٹھ پتلی حکومت غیر مقبولیت کی حدیں پار کررہی ہے، غریبوں کو بیروزگار اور چھت سے بھی محروم کردیا :خرم دستگیر

سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ غربت ، مہنگائی اور بیروزگاری کے مارے عوام مایوسی کا شکار ہیں کٹھ پتلی حکومت ناکامی اور غیر مقبولیت کی حدیں پار کررہی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آکر پاکستانی قوم کو مایوس کیا نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے کٹے اور مرغیاں پالنے کا مشورہ دیا غریبوں کو روزگار فراہم کرنے کا اعلان کرکے انہیں بیروزگار اور چھت سے بھی محروم کردیامسلم لیگ ن کے ادوار میں وطن عزیز نے ترقی کی منازل طے کیں موجودہ حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں ان کا کام صرف الزام تراشی اور جھوٹ بولنا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے حکمرانوں کی نااہلی و نالائقی کا پول کھول دیا ہے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی مشکل ہوچکا ہے آئی ایم ایف سے قرض لینے کی صورت میں خودکشی کا دعویٰ کرنیوالے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنیکی بجائے عوام پر چھوڑ رہے ہیں عمران خان غریب عوام کو مزید مہنگائی اور بیروزگاری دے سکتے ہیں ریلیف نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یوسی چیئرمین لالہ ظہیر احمد کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں