گوجرانوالہ۔ شیخ رشید نے لاہور سے گوجرانولہ شٹل ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا ۔

گوجرانوالہ :اس ماہ ائی ایم ایف سے معاملات طے پا جا ئیں،وزارت خارجہ کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد سمجھوتا ایکسپریس کا کیس عالمی عدالت میں لے جاؤ گا،نواز شریف کا دل لندن میں پھنسا ہوا ہے بیماری صرف بلو کے گھر جا نے کی ہے ،مریم اور شہباز کے درمیان مستقبل کی لڑائی چل رہی ہے ہشہباز شریف عمران خان کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ اس ماہ ائی ایم ایف سے معاملات طے پا جا ئیں انھوں نے کہاکہ سمجھوتا ایکسپریس کیس عالمی عدالت میں لے جانا چاہتا ہوں جس کے لیے وزیر خارجہ سے بات جیت چل رہی ہے وزارت خارجہ کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد سمجھوتا ایکسپریس کا کیس بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں لے جاؤ گاان خیالات کا اظہار انھوں نے گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈایشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھو ں نے کہاکہ نواز شریف کا دل لندن میں پھنسا ہوا ہے بیماری صرف بلو کے گھر جا نے کی ہے انھوں نے کہاکہ مریم اور شہباز شریف کے درمیان مستقبل کی لڑائی چل رہی ہے شہباز شریف عمران خان کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتے ہیں شیخ رشید نے کہاکہ چوہدری نثار سے پہلے میں نے کہا تھا کہ ڈیل ہو سکتی ہے نواز شریف اور ذرداری خا ندان کی مستقبل میں کو ئی سیا ست نہیں دیکھ رہاانھوں نے کہاکہ بلاول سے ٹرین کادس لاکھ 55ہزار کرایہ وصول کیا ہے سلیم مانڈوی والا کو ٹرین گندی کرنے پر نوٹس بھیج رہا ہوں ہمیشہ فضل الرحمن کا ساتھ دیا مولانا صاحب کو عمران سے مسئلہ ہے فضل الرحمن بلاول کو شاگردی میں لینا چاہتے ہیں میں بھی موجود ہو ں وفاقی وزیر نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کا قلعہ ہیں مدارس کے سربراہان کو یقین دلاتا ہوں مدراس کیخلاف کو ئی کا روائی نہیں ہو گی مدارس اللہ کا گھر ہیں جہاد بنیادی رکن ہے اس کا منکر کا فر ہے بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ مودی نے ووٹ حاصل کر نے کیلئے ڈرامہ کیابھارت کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ہم سے غلطی یہ ہوئی کہ قوم کو بتا نہیں سکے کہ سابقہ حکمرانوں نے کتنی بڑی چوری کی اس موقع پر وفاقی وزیر نے گوجرانوالہ سے لاہورتک شٹل ٹرین چلانے کا اعلان بھی کیا سیکھ یاتریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئیے شیخ رشید نے کہاکہ سکھوں کو بابا گورونانک کے جنم دن پر واہگہ سے ننکانہ صاحب تک ٹرین پر سفر کی سہولت مہیا کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں