گوجرانوالہ: الائیڈ سکول واپڈا ٹاؤن کے زیراہتمام سپرنگ گالاکی تقریب

تخلیقی پروگرام بچوں کی خود اعتمادی اضافہ کرتے ہیں،سکولز میں ایسی مثبت سرگرمیاں طلبہ کوزندگی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہیں، تعلیمی اداروں میں اس طرح کے ایونٹ جاری رہنے چاہئیں ،ان خیالات کا اظہارصاحبزادہ سجادمسعود چشتی،ڈائریکٹررسید محمدفاروق شاہ،پرنسپل میڈم علینانے الائیڈ سکول واپڈا ٹاؤن کیمپس کے زیراہتمام سپرنگ گالاکی تقریب کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ طلبہ کو بچپن سے محنت کرنے کا عادی بنادیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں کامیاب سے نہیں روک سکتی،تاریخ گواہ ہے کہ وہی قومیں ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہیں جن کی نوجوان نسل محنت اور تعلیم سے محبت کرنے والی ہو،انہوں نے کہا کہ نسل نو کو معاشرہ کے اچھے شہری بنانے کیلئے والدین اور اساتذہ کو مل کرکردارادا کرنا ہوگا،سپرنگ گالا میں طلبا وطالبات نے رشین سیلڈ،دہی بھلے ،پاپڑی چاٹ،گول گھپے ،پکوڑے ،سموسے ،سٹرابری شیک،بنانا شیک،فریش جوس،فرنچ فرائز،سینڈوچ جیسے چٹ پٹے مزیدار کھانے پینے کی اشیا کے اسٹال بھی لگارکھے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں