گوجرانوالہ: تعلیمی اداروں کا استحکام اولین ترجیح، نان رجسٹرڈ سکولز فوری طور پر رجسٹریشن اپلائی کریں :سی ای او ایجوکیشن

گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا استحکام میری اولین ترجیح ہے ،پرائیویٹ سکولزمالکان رجسٹریشن ڈیٹا کولیکشن ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی بچاجاسکے ،نان رجسٹرڈ سکولز فوری طور پر اپنی رجسٹریشن اپلائی کریں آپ کودرپیش تمام مسائل کا فوری حل کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہارسی ای او ایجوکیشن محمد فاروق،ڈی ای او سیکنڈری قادربخش نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاونرز ایسوسی ایشن گو جرانوالہ کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صدر محمد ندیم انور، جنرل سیکرٹری محمدکاشف کھوکھر،چودھری محمد اختر،صدر چیمبر آف ایجوکشن عظمان رشید،چیئرمین پی ایس اے چودھر ی محمد شاہد،صدر جیپس طارق محمود مغل نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر نان رجسٹرڈ سکولز رجسٹرڈ کروانے کو تیار ہے لیکن محکمہ رجسٹریشن کے عمل میں ترجیحی بنادوں پر آسانیاں پیدا کرے کئی کئی ماہ ہماری فائلیں ملازمین کی عدم توجہ کے باعث محکمہ میں پڑی رہتی ہیں، اس موقع پر سانحہ کے ٹی ماڈل سکولزکے شہدا کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں