بلاول کو مولانا فضل الرحمن شاگرد بنانا چاہتے ہیں، میں مر گیا ہوں؟ شیخ رشید کی گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا فضل الرحمن نے کہا ہے بلاول کو شاگردی میں لینے کو تیار ہوں
توکیا میں مر گیاہوں؟ فضل الرحمن نے بلاول کو شاگرد بنایا تو ان سے بہت سخت لڑائی ہوجائے گی، بلاول سے 10 لاکھ 55 ہزار روپے ٹرین کا کرایہ وصول کیا ، بلاول دل کا جانی ہے لیکن اسے چھوڑوں گا نہیں۔انہوں نے مزید کہا بلاول کو شاگردی میں لینے کا پہلا حق میرا ہے ، سلیم مانڈوی والا کو نوٹس دوں گا، نواز شریف کا دل لندن میں پھنسا ہوا ہے ،اصل جنگ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان ہے ، نواز شریف اور زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا، شہباز شریف کی یہ رائے ہے کہ موجودہ حکومت سے صلح کر کے معاملات سیٹل کئے جائیں ۔شیخ رشید کا کہنا تھا 30 جون تک سارے کیسز کے فیصلے ہو جائیں گے ، دنیا کی کوئی طاقت دینی مدارس کی طرف نہیں دیکھ سکتی۔
وزیر ریلوے نے کہا گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن کی ازسرنو تعمیر پر 5 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اور جلد لاہورگوجرانوالہ شٹر ٹرین کا بھی آغاز کریں گے ،یہ ٹرین 40 سے 45 منٹ میں اپنا چکر مکمل کرے گی اور ایک دن میں تین سے چار چکر لگائے گی،ایم ایل ون سے انقلاب آجائے گا اور راولپنڈی سے لاہور کا فاصلہ دو گھنٹے 18 منٹ کا ہو جائے گا۔ہماری کوشش ہے کہ ہمیں پی ایس او کا کام ملے ، ہم سال میں 10 سے 12 ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا آئندہ سکھ برادری پاکستان ریلوے کی مہمان ہو گی۔شیخ رشید گرین لائن نان سٹاپ ٹرین کا گوجرانوالہ سٹیشن پر خلاف قانون سٹاپ کرواکر اپنی37 نمبر سیلون میں سوار ہوکر راولپنڈی چلے گئے ۔ شیخ رشید

اپنا تبصرہ بھیجیں