تاجر برادری نے میونسپل کارپوریشن کی د کانوں کی نیلامی کیخلاف آج احتجاجی ریلی کا اعلان کردیا’ڈی سی گوجرانوالہ کو معاملہ سے آگاہ کیا جائیگا۔ بتایا گیا ہے کہ کلاتھ بورڈ مارکیٹ گوجرانوالہ کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صدر خواجہ انوار احمد شیخ منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری شیخ نعیم، میاں فضل الرحمن ، شیخ نصیر احمد، ملک ذوالفقار علی بھٹو، امتیاز بٹ، ماما شہباز، نعیم بٹ، سہیل کمبوہ، اشفاق خان، ادریس جمیل، صدیق جمیل، محبوب حسین سمیت مختلف بازاروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اجلاس میں تمام تاجروں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ د کانوں کی نیلامی کے اعلان پر میونسپل کارپوریشن کیخلاف آج خواجہ انوار اور میاں فضل الرحمن کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ،ریلی غلام حسین پلازہ جی ٹی روڈ سے شروع ہوکر ڈی سی آفس تک جائیگی جہاں پر تاجر رہنما ڈی سی کو اس معاملہ سے آگاہ کرینگے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کلاتھ بورڈ مارکیٹ خواجہ انوار احمد شیخ نے کہا کہ تاجر برادری متحد ہے اپنے حقوق کیلئے ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ، گوندلانوالہ اڈا،خاکوانی مارکیٹ، گیپ چوک، لاہوری دروازہ، بینک سکوائر،آزاد مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں میں دکاندارعرصہ دراز سے کارپوریشن کی د کانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کرایہ ادا کررہے ہیں اور اب کارپوریشن کی طرف سے یکدم دکانوں کی نیلامی سراسر زیادتی ہے ،تاجر ملکی صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی شرافت کو مجبوری نہ سمجھا جائے میونسپل کارپوریشن اپنا رویہ درست کرے ورنہ تاجر برادری پر امن احتجاج کے بعد اپنے اگلے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments