شہر و گردونواح میں ا یم بی بی ایس کی مشکوک ڈگریاں ’چائنہ کے میڈیکل کالجوں ’یونیورسٹیوں میں داخلہ لیکر کم نمبروں والے سٹوڈنٹس کی انوکھی پڑھائی ’چین جانے کے بجائے اسلام آباد ’کراچی و دیگر مقامات پر وقت گزار کر ڈگریاں حاصل کرنیکا انکشاف ہواہے ۔ذرائع کے مطابق کم نمبروں والے طلبا کی اکثریت ایم بی بی ایس داخلے کیلئے چائنہ ’انڈونیشیا ’ملائیشیا ’سری لنکا ’مصر و دیگر ممالک کا رخ کرتے ہیں جبکہ چین جانیوالوں نے مبینہ طور پر پاکستان کے دور دراز شہروں ہی میں بعض غیر ملکی گروہوں کے ذریعے ڈگریاں حاصل کرنا شروع کر دی ہیں ۔یورپ میں مبینہ ایک تا دو کمروں پر مشتمل نجی یونیورسٹیوں کا انکشاف ہوا ہے ’ بیرون ملک پاکستان آئے ہوئے بعض نوسربازوں نے گوروں کو بھی فراڈ کے طریقے سکھا د ئیے۔
ذرائع کے مطابق یورپ میں مبینہ طور پر ایک سے دو کمروں میں جعلی ڈگریاں رکھ کر انجینئر ’ڈاکٹرز وغیرہ کی فرضی کلاسیں لگائی جاتی ہیں جہاں سے کئی پاکستانی ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں ۔اس سلسلہ میں ایف آئی اے نے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو بیرون ممالک تعلیمی ویزہ کی آڑ میں نوجوانوں سے بھاری رقوم لے کر انہیں لوٹتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی جائے گی۔
Load/Hide Comments