ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، الزامات کیا تھے؟ تفصیلات جان لیں

بد عنوانی،اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کے مقدمات کے اندراج پر حکومت پنجاب نے نوٹس لے کر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو فوری او ایس ڈی بنا دیا ۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ فرید احمد نے ڈیڑھ سالہ تعیناتی کے دوران اختیارات سے تجاوز کرکے وفاقی اداروں گیپکو جی ڈی اے سمیت ہائو سنگ سوسائٹیز کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا تھا جبکہ تین سو مقدمات درج کرنے کے بعد اس میں ملوث ملزموں کے ساتھ مبینہ طور پر ساز باز کرکے بے گناہ کیا جس کی اخراج رپورٹس اینٹی کرپشن کورٹ میں زیر سماعت ہیں تاہم اس دوران ہاوسنگ سوسائٹیز کے مالکان سے کروڑوں روپے رشوت وصولی کے الزام بھی سامنے آئے۔
خفیہ ایجنسی نے اس کے دست راست ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قاسم گل کیخلاف بھی کرپشن کی رپورٹ جاری کی ہے جس کی روشنی میں حکومت پنجاب کی کمیٹی نے الزام ثابت ہونے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا ہے اور پنجاب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں