گوجرانوالہ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیساتھ ظلم ہے: پیپلز پارٹی

حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں بار بار اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے ،حکمران عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر عیاشیوں میں مصروف ہیں، پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لیا جائے وگرنہ پیپلزپارٹی سخت احتجاج کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چو دھری ارشاد اللہ سندھو نے میڈیا اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری، چو دھری سرفراز احمد ساہی، فیاض احمد ملک، ڈاکٹر ہدایت اللہ بٹ، یونس قیصر کھوکھر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے چھ ماہ کے عرصہ میں اربوں ڈالر قرضے لینے اور مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کر کے سابقہ حکومتوں کے ریکارڈ توڑ د ئیے ہیں ،عوام پی ٹی آئی کے ابتدائی دور حکومت کو تاریخ کے سیاہ ترین دور کے طور پر یاد کرنے لگے ہیں، انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی نے عوام کو سنہرے خواب دکھا کر دھوکہ اور فراڈ کیا ہے ، موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں عوام دشمن ہیں جنہیں قبول نہیں کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں