سنوکر کلب کی بوسیدہ چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر دو نوجوان زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز منڈیالہ وڑائچ کے علاقہ میں سنوکر کلب کی چھت گری تو اطلاع پاتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے دو نوجوانوں کو بحفاظت نکال لیا ،ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ چھت خستہ حالی کے باعث گری اورملبے تلے دب کر اسد اور احسان اللہ زخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments