مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ نیب اور حکومتی گٹھ جوڑ شریف فیملی کو حراساں کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے ، کٹھ پتلی حکومت نے صوبہ کو پولیس سٹیٹ بنادیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے گھر نیب کا چھاپہ قابل مذمت ہے ،مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکن حکومتی انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔ اس موقع پر ایم پی اے عمران خالد بٹ، لیگی رہنما میر مقصود احمد، پرویز شاکر ایڈووکیٹ، نعیم یونس بٹ، بلال بٹ، یاسر بٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔
Load/Hide Comments