پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور ضلعی انتظامیہ کے ناروا رویہ کے خلاف تحریک انصاف گوجرانوالہ میں نظریاتی ورکرز کے نام پر تیسرا دھڑا قائم ہوگیا ، سابق عہدیدار کارکنوں نے پارٹی قیادت سے رابطے اور انتظامیہ کی جانب سے نظر انداز کرنے کے معاملہ کو حل کرنے کیلئے 15 رکنی کور کمیٹی تشکیل دے دی۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس میں سابق ضلعی صدر چودھری عنصر نت، سابق جنرل سیکرٹری سید حسن جعفری، سابق سینئر نائب صدرفیصل عدنان سندھو، عظمت علی میتلا،سابق ناظم ناصر گورائیہ، ریاست علی کمبوہ، ملک فیصل، ضلعی صدر لیبر ونگ محمد عمران حیدرمہر، رانا لقمان احمد، بابر خان، عمران بیگ، ملک رمضان، محمد ایوب انصاری، ڈاکٹر رضوان شاہد، محمد آصف محمود، علی اشرف مہر، مرزا مصطفی بیگ، ملک عبدالرحمن واجد، ملک محمد اکرم، عثمان اکبر انصاری، مبشر احمد باجوہ، اویس عظیم بٹ، عابد سعید گل، محمد وقاص راں، محمد شہباز ارشد، ریاست علی بسرا، رانا نوید، محمد ناصر، میاں راشد عباس، محمد یاسین ،محمد عرفان اور دیگر نے شرکت کی اور تمام شرکا نے ٹکٹ ہولڈرز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور پارٹی قیادت کو نظریاتی کارکنوں کی قربانیوں ،مسائل اورمشکلات سے آگاہ کرنے کیلئے 15 رکنی کور کمیٹی بنادی جس میں عنصر نت، سید حسن جعفری، فیصل عدنان سندھو، عظمت علی میتلا، ناصر گورائیہ، ریاست علی کمبوہ اور دیگر شامل ہیں ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ داروں اور مفاد پرستوں کو حکومتی عہدوں پر نوازا گیا ہے جس کے خلاف بھر پور تحریک چلائیں گے اور اپنا حق لے کر رہیں گے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments