گرمی کا آغازہوتے ہی شہروں ، دیہات میں لوڈ شیڈنگ شروع، شہری بے حال

گرمی کا آغازہوتے ہی گوجرانوالہ ڈویژن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی سراٹھانا شروع کردیا ،سسٹم کی مینٹی ننس کے سبب بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری اور دیہاتی شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔بجلی کی ٹرپنگ سے الیکٹرانکس اشیا بھی جلنے لگیں، حکومت کی طرف سے خاتمہ کے اعلان کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، روزانہ شہری علاقوں میں2 تا4 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چار تاآٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے ،گیپکو کو1700 کے قریب میگاواٹ بجلی ملنے سے ریجن کے چھ اضلاع میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق گیپکو نے نیشنل گرڈ سٹیشن کو بجلی کی ترسیل کیلئے 2 ہزار میگاواٹ کی ڈیمانڈ کی تھی تاہم گیپکو حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں بعض مقامات پر اوور لوڈنگ کے باعث ٹرپنگ یا مرمت کے باعث بجلی کی بندش ہوتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں