گوجرانوالہ: فضلہ ملا پانی سبزیوں کی نشوونما میں استعمال ہونے کا انکشاف، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

علی پور چٹھہ سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں مضر صحت فضلہ ملا پانی سبزیوں کی نشوونما میں استعمال ہو نے لگا ۔ علی پور چٹھہ کے متعدد محلہ جات کی گلیوں اور مضر صحت اجزا سے بھرپور آلودہ پانی ملحقہ کھیتوں میں آزادانہ نقل و حمل کر رہاہے اور روزمرہ کی استعمال میں لانے والی سبزیوں کی نشو ونما میں بھیانک کردار اداکررہا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق عوام ذ ہن میں زمانہ قدیم سے یہ تاثرشدت سے نمایاں ہے کہ یہ پانی سبزیوں کیلئے بہت مفید ہے مگر جدید تحقیق کے مطابق سیوریج کے پائپوں میں رواں دواں انتہائی مضر صحت آلودہ پانی سبزیوں کو زہر آلود کرنے میں اہم کردار اداکررہاہے ۔علی پور چٹھہ کے محلہ جات جن میں محلہ اسلام آباد، محلہ پرانا تالاب، محلہ پائی پاس، محلہ سید نگر روڈ و دیگر شامل ہیں جو ناقص زدہ سیم پانی کو سبزیوں کی جانب منتقل کررہے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ ،ڈی سی گوجرانوالہ سے صورت حال بہتر بنا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں