الائیڈ سکول میں سپرنگ گالا کا افتتاح، بچوں کے مزے

طلبہ کو تعلیم و تربیت کے ساتھ تفریح کے مواقع فراہم کرنا بھی انتہائی ضرور ی ہے ،جو بچوں کی ذہنی تھکاوٹ دور کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگارثابت ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرز طاہرجاوید ،چو دھری محمد شاہد،پرنسپل ہادیہ اشرف،وائس پرنسپل شازیہ حسین نے الائیڈ سکول سوئی گیس روڈ کیمپس میں سپرنگ گالاکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تخلیقی پروگرام بچوں کی خود اعتمادی میں ا ضافہ کرتے ہیں،سکولز میں ایسی مثبت سرگرمیاں طلبہ کوزندگی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہیں، طلبہ کو بچپن سے محنت کرنے کا عادی بنادیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں کامیابی سے نہیں روک سکتی،تعلیمی اداروں میں اس طرح کے ایونٹ جاری رہنے چاہئیں ،سپرنگ گالا میں بریانی،شامی کباب،رشین سلاد ،دہی بھلے ،پاپڑی چاٹ،گول گپے ،شوارما،آئس کریم،فرنچ فرائز،مہندی ،چوڑیاں ،تازہ پھولوں کے گجروں کے سٹال توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ والدین اور بچے اپنی من پسند اشیا سے خوب لُطف اندوز ہوئے ،اس موقع پر سکول انتظامیہ نے طلبہ کیلئے شوٹنگ گیم،جمپنگ کیسل،پنجابی ڈھول اور میجک شو کا بھی خصوصی اہتمام کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں