پہلوانوں اور شہریوں کیلئے بری خبر، دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ، تفصیلات جان لیں

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو نے کے رد عمل میں ادویات سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد اضافے کے بعد شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی 10 سے 15 روپے کا خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے پراسرار خاموشی اختیار کر لی جس سے عوام فاقوں پر مجبور ہونے لگے ۔ دالوں ،سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی دکانداروں نے اضافہ کردیا اور سرکاری ریٹس اتار د ئیے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ اور دہی فروخت کرنیوالوں نے انتہائی مضر صحت اور غیر معیاری دودھ ’دہی کی قیمتوں میں یکدم 10 سے 15 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ اس وقت شہر میں دوسرے اضلاع سے ٹینکروں کے ذریعے آنیوالا دودھ 95 روپے لٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ شہریوں کا احتجاج کر تے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کرنیکا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں