پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام طلبہ وطالبات میں ٹیکسز کی آگاہی کے سلسلہ میں گفٹ یونیورسٹی میں سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر پی آر اے ذکا اﷲ نے کی اور ٹیکسز کی اہمیت کے متعلق طلبہ وطالبا ت میں شعور بیدار کیا،تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی انجم ریاض ،ایچ او ڈی انجینئرنگ گفٹ یونیورسٹی خالد ولید ،ایگزیکٹو آفیسر علی رضا اور دیگر نے لیکچردیئے.
اس سیمینار میں تقریری مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا اسٹڈیز کی طالبہ حادیہ چوہدری نے اول انعام حاصل کیا اور شیلڈ وصول کی.
Load/Hide Comments