نجی سکول کی عمارت گرنے کا معاملہ ،بند سکول کھلوانے کے لیے طلبا اور اساتذہ میدان میں آگئے ۔طلبا اور اساتذہ نے ڈی سی دفتر کے باہر احتجاج کیا اور سکول کھولنے کے نعرے لگائے ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں 23مارچ کو نجی سکول کی عمارت کا ایک حصہ گرنے سے 5 طلبہ و طالبات جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے سکول تاحکم ثانی سیل کردیاتھا۔نجی سکول کی دیگر تین برانچوں کو کھول دیا گیا تھا لیکن حادثہ کا شکار ہونے والے سکول کو نہیں کھولا گیا،گزشتہ روز نجی سکول کے بچے اور اساتذہ نے ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،بچوں نے انتظامیہ سے سکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔بچوں کا کہناتھا کہ سکول میں 3 ہزار کے قریب طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں ،جن کا تعلیمی سال ضائع نہ کیاجائے اور سکول کھولاجائے تاکہ ہم اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments