شب برات کی آمد کے سلسلہ میں شہر بھر میں آتشبازی کے سامان کی خریدو فروخت عروج پر پہنچ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ اندرون شہر اور گردو نواح میں لوگوں نے آتشبازی کے سامان سے گوداموں کو بھر لیا ہے جن میں چائنہ پٹاخہ ، پھول جھڑی ، شہنائی ،ا نار اور دیگر سامان شامل ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹی بازار ، فتو منڈ ، باغبانپورہ ،گرجاکھ ، پیپلز کالونی ، کنگنی والا ، گکھڑ ، وز یر آباد اور کامونکے بازار میں سر عام بم پٹاخہ کی فروخت جاری ہے جبکہ مین بازار بینک سکوا ئر اور گڑھ بازار میں با أثر افرادکا تھانہ کوتوالی کی ناک تلے لاکھوں کا مکروہ کا روبار ہے ، یہ بھی بتایا گیا کہ پولیس کو چکما دینے کے لئے آتشبازی کے سامان کی خریدو فروخت خواتین کر رہی ہیں جن کے رابطے ٹیلی فون پر ہیں ، دکاندار واٹس ایپ کے ذریعے ڈیل کرتے ہیں جس کے بعد یہ آتشبازی کا سامان گلی اور محلوں میں فروخت ہوتا ہے ۔یاد رہے گزشتہ سال شب برات کے موقع پر آتشبازی کی وجہ سے متعدد مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے تھے جس سے شہریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تھا ، دوسری طرف پولیس کا کہنا تھا کہ آتشبازی کا سامان فروخت کرنے و الوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں چند روز قبل بھی آتشبازی کے سامان سے بھرا گودام پکڑا تھا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments