موضع کنڈن سیان میں لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر سیوریج سسٹم ناکام ہو گیا، نکاسی بند ہونے سے سرکاری سکول زیر آب آگیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع کنڈن سیان میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے کنڈن سیان تا سندھانوالہ نکاسی نالہ کا منصوبہ فلاپ ہو گیا، ناقص مٹیریل کے استعمال سے لاکھوں روپے کا سرکاری فنڈ زمین بوس گیا، نکاسی بند ہونے سے قریبی جوہڑ کے تعفن شدہ پانی سے گورنمنٹ ہائی سکول کنڈن سیان کی گراؤنڈ زیر آب رہنے لگی ہے جو کسی تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے ،تعفن اور بدبو سے طلبا اور قریبی مکینوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ہے اور مکھیوں ،مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے طلبا میں جلدی و دیگر پیچیدہ بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments