فتومنڈچوک میں کوڑانہ اٹھانے کیخلاف تاجروں کااحتجاج، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، تفصیلات جان لیں

فتومنڈچوک میں کوڑانہ اٹھانے کیخلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر تاجروں خالد پرویز ڈار، فرقان عزیز بٹ ، عرفان بٹ ، محمد علی مہر ، صغیر احمد بٹ ، شاہد محمود ، محمد انیس ، سرفراز بٹ ، سلامت خاں ، حشمت خان ، زبیر گوندل ، عمیر گوندل ، ڈاکٹر عرفان ، رانا شعیب نے کہا کہ کئی مہینوں سے فتومنڈ چوک میں کوڑے کے ڈھیر پڑے ہیں جس سے تاجروں کا جینا محال ہو گیا ہے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے علاقے میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ، تاجروں نے ڈپٹی کمشنر ، ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ سے مطالبہ کیا کہ فتومنڈ چوک سے کوڑے کے ڈھیر فی الفور اٹھوائے جائیں۔دوسری طرف یونین کونسل 46تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ڈی سی دفتر کے سامنے سالڈ ویسٹ کمپنی کے خلاف احتجاج کیا اور کوڑے کے ڈھیر ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں