تحصیل وزیر آباد کے گاؤں بدوکی گوسائیاں میں ایک سے گھر سے جواں سال میاں بیوی کی نعشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی کی شناخت عبداللہ اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، فائرنگ سے مقتولین کی پانچ ماہ کی بیٹی معجزانہ طور پر بچ گئی۔
پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے پسند کی شادی کی تھی اور میانوالی سے آکر بدوکی میں چند ماہ سے یہاں کرایہ کے مکان میں رہتے تھے۔
Load/Hide Comments