گوجرانوالہ میں مسیحی برادری کے مستحق و نادار افراد میں امدادی چیک تقسیم

اقلیتوں کے حقوق اور جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،پاکستان میں تمام اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی اور برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ہے ۔ چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے حکومت پنجاب کی طرف سے مسیحی برادری کے مستحق و نادار افراد کو امدادی چیک دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک سے پوری دنیا آگاہ ہے جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کیلئے تمام سرکاری و نجی اداروں کے دروازے کھلے ہیں اوراقلیتی برادری کے افراد زندگی کے ہر شعبے میں اپنی قابلیت اور مہارت کا لوہا منو ارہے ہیں۔ ہم اقلیتوں کی خوشیوں اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔عمران خان ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے معترف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں