ڈپٹی کمشنر نا ئلہ باقر نے گندم خریداری مرکز (پی آر I)کا دورہ کیا اوراس موقع پر سنٹرکوآرڈینیٹر اوراسسٹنٹ کمشنرسمیت محکمہ خوراک کے افسروں کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ گندم خریداری مراکز پر باردانہ کے حصول اور درخواستوں کی وصولی سمیت کسانوں کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری ازالہ کے لیے تمام گندم خریداری مراکز پر فون نمبرز آویزاں کئے جائیں اور باردانہ کے حصول کے لیے ٹوکن کا اجراء گرداوری فہرست اور کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام کسانوں کو 100فیصد میرٹ پر باردانہ جاری کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی شخص کو حکومت کی طرف سے جاری پالیسی سے زائد باردانہ جاری نہ کیا جائے ۔انہوں نے دورہ کے موقع پر کسانوں سے درخواستوں کی وصولی اور انتظامات بارے استفسار کیا جس پر کسانوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)شاہد عباس جوتہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گندم خریداری مرکز گوجرانوالہ Iمیں 151درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 75کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے اور تمام موصول ہونے والی درخواستوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپلوڈ کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ صبح 8سے شام 5بجے تک درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ سینٹر پر آنے والے تمام کسانوں سے 17اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیں گی اور 10ایکڑ کی حکومتی پالیسی کے مطابق باردانہ جاری کیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments