بلدیاتی نظام میں کی کیا تبدیلیاں ہوں‌گی، تفصیلات سامنے آگئیں، ابھی جان لیں

پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے تجویز کردہ اہم نکات سامنے آگئے ۔ ویلیج کونسل اور محلہ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کی تجویز دیدی گئی۔ تحصیل اور میونسپل کونسل کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی سفارش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے پنجاب حکومت نے تجاویز کو حتمی شکل دیدی۔ مرتب کردہ سفارشات کے مطابق پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام دو درجوں تحصیل اور ویلیج کونسل پرقائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ضلع کونسل کے نظام کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ضلع کونسل کی بجائے تحصیل کونسل کا نظام تجویز کر دیا گیا ۔شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلیج کونسل ہو گی ۔ویلیج کونسل اور محلہ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادو ں پر کرانے کی سفارش کی گئی ہے ،جبکہ تحصیل کونسل، میونسپل کونسل کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی تجویز ہے ۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ اور پنجاب اسمبلی سے منظوری حاصل کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں