محبت نے سرحدیں مٹا دیں، گوجرانوالہ کے نوجوان کے عشق میں بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی، تفصیلات جان لیں

سوشل میڈیا پر دوستی کرنے والی بھارتی خاتون پاکستانی نوجوان سلمان کی محبت میں گرفتار ہو کر نوجوان کے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچ گئیں ، بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد سلمان سے شادی کر لی ہے ، جس نے وزیر اعظم پاکستان سے شہریت کا مطالبہ کیا ہے ۔

بھارتی ریاست لدھیانہ کے علاقہ ٹنڈینڈا کی رہائشی دو بچوں کی ماں ٹینا کی 2015 میں گوجرانوالہ کے رہائشی سلمان کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو کہ آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو گئی ، 2018 میں ٹینا ویزا لگوا کر بھارت سے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں اور اسلام قبول کرنے کے بعد 29 اکتوبر 2018 میں سلمان کے ساتھ شادی کر لی تھی ، عائشہ کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ کسی نے زور زبردستی نہیں کی اس کا شوہر اومیش سانگر اسے آئے روز بدترین تشدد کا نشانہ بناتا اور گلیوں میں گھسیٹتا تھا یہ بھی کہا کہ وہ نشہ کا عادی تھا جس کے بارے متعدد بار پولیس اسٹیشن اور گھر والوں کو بھی شکایت کی لیکن کسی نے ایک نہ سنی ،بھارت میں عورت کی عزت نہیں کی جاتی ، ظلم وستم کا شکار ہونےوالی عورت کی کوئی مدد نہیں کرتا، یہ بھی بتایا کہ جب سے ان کی شادی سلمان سے ہوئی ہے وہ بہت خوش ہے بلکہ جب وہ بازار جاتی ہے تو دکاندار اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف دیتے ہیں ، وہ دین اسلام کے ساتھ بہت محبت کرتی ہیں، عائشہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوبارہ بھارت گئی تو اسے قتل کر دیا جائے گا وہ بھارت نہیں جانا چاہتی وِزیراعظم پاکستان عمران خان سے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی شہریت دی جائے ، دوسری طرف سلمان کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی اور اسے جان کا خطرہ ہے حکومت تحفظ فراہم کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں