پنجاب حکومت کی ہدایت پر کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سمیت تمام ضلعی افسروں نے شرکت کی جبکہ متعدد اداروں کے افسرغیر حاضر رہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے افسروں کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہو ئے کہا کہ ان کے سربراہوں کو غیر سنجیدہ رویہ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا،کھلی کچہری میں محکمہ تعلیم، صحت، واسا، مال، جی ڈبلیو ایم سی، سو شل ویلفیئر و دیگر محکموں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کی گئیں ، اس دوران کمشنر وقاص علی محمود نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے وژن کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے افسر حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو ریلیف دینے کے سلسلہ میں محکمانہ کارکردگی میں اضافہ کریں ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے شہریوں کی طرف سے پیش کی جانے والی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جائز درخواستوں پر سرعت سے عمل درآمد کر کے انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ایک شہری کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی آر کو حکم جاری کیا کہ اسے فو ری ریلیف دینے کیلئے محکمانہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments