12سال گزر گئے ، ڈبل شاہ فراڈ کیس کے متاثرین آج بھی خوار ہو رہے ہیں ۔سینکڑوں ایجنٹ کروڑوں، اربوں کے مالک بن گئے ۔نیب کی سوئی مرکزی کردار سید سبط الحسن گیلانی مرحوم تک ہی اٹکی رہی۔ ڈبل شاہ کے نام پر رقوم ہتھیانے والے ایجنٹ آج بھی آزاد ہیں جبکہ ان ایجنٹوں سے نیب ایک روپیہ بھی متاثرین کو واپس نہیں دلواسکا۔متاثرین نے ایجنٹوں کے اثاثوں کی چھان بین کرنے اور لٹ جانے والے غریب بے حال متاثرین کو رقوم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ڈبل شاہ کے ایجنٹ شہریوں کی اربوں روپے کی رقوم کیساتھ روپوش ہوگئے جو بعدازاں منظر عام پر آئے تو انہوں نے متاثرین کو یہ کہہ دیا کہ انہوں نے جمع کروائی جانے والی رقوم ڈبل شاہ تک پہنچادی تھیں حالانکہ ایسانہیں ہوا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments