ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے شہری سے سات لاکھ روپے بٹورنے والے جعلی عامل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم شوہر آپکے قدموں میں، پسند کی شادی ، کاروبار میں رکاوٹ جیسے مسائل کا حل آن لائن بتاتا تھا، ٹی وی پر چلنے والے اشتہار دیکھ کر کراچی کا اسلم بھی ملزم کے جال میں پھنس گیا۔
ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے اسلم کی ذہنی بیمار بیوی کا آن لائن وظائف سے علاج کرنے کیلیے آن لائن ہی پیسے وصول کئے۔ پیسے بٹورنے کے بعد ملزم نے ٹیلی فون نمبر تبدیل کیا تو ، اسلم نے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اندرون، بیرون ملک مقیم شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔
Load/Hide Comments