چائینز مردوں کا پاکستانی خواتین سے شادی کرنے کا معاملہ گوجرانولہ کے علاقے فتومنڈ کی رہاشی لڑکی چائینز شوہر کے تشدد سے تنگ آکر پاکستان واپس آ گئی

گوجرانولہ کے علاقے فتومنڈکی رہائشی ربعیہ نے انکشاف کیاکہ اس نےژانگ شوچن سے یکم جنوری کو شادی اسلام آباد فیصل مسجد میں کی تھی شادی سے تین ہفتے بعد چائینہ چلی گئ تھی چائینہ پہنچنے پر انکشاف ہوا کہ شوہر کے غیر عورتوں کے ساتھ تعلقات ہیں چائینہ میں گھر میں مردوں کا آنا جانا لگا رہتا تھامجھے کمرے میں بند کر کے تشدد کیا جاتا رہاشوہر کی قید سے فرار ہو کر پاکستان ایمبیسی پہنچی جہاں ایمبیسی نے اسے گھر پہنچانے میں مدد کی ربیعہ بے بتایاکہ محلے دار عورت نے اچھے مستقبل کے خواب دکھا کر چایینز مرد سے شادی کروائی وہاں جاکر
پتہ چلاکہ حقائق کیا ہیں شوہر کے خلاف تنسیخ نکاح کا دعوٰی عدالت میں دائر کر دیا ہے ایسے گرہوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے جو پیسے لے کرپاکستانی خواتین کی غیر ملکیوں سے شادی کرواتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں