حکمرانوں نے رمضان میں عوام پر پٹرول بم گرا کر عوام کی چیخیں نکلوا دیں:غلام دستگیر

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے رمضان کی آمد پر عوام پر پٹرول بم گرا دیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان جنم لے گا، رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے ، سبزیوں پھلوں اور گھریلو اشیا سمیت ہر چیز نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ د ئیے ہیں، حکمرانوں نے ملک اور عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے ، حکومت نے اقتدار کے 9 ماہ میں عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں، آئی ایم ایف جانے پر خودکشی کا دعویٰ کرنے والے نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر آنے والے ایم پی اے چو دھری اشرف علی انصاری ودیگر سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر،محمد سہیل مغل،بلال بٹ،محمد یاسر چیتا بٹ،نذیر احمد مغل،عاطف عزیزدل،چودھری پرویز شاکر ،محمد ارشاد پپو مٹھائی والے و دیگر بھی موجود تھے ۔ غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا اور ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا لیکن موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کی ترقی کو مفلوج کردیا ،جلد حکومت کے خاتمہ کے بعد مسلم لیگ ن اقتدار میں آئے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں